دمشق : شام میں بشارالاسد مخالف باغیوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوجیں دارالحکومت دمشق میں داخل ہو گئی ہیں۔ قطری میڈیا کے مطابق باغی دمشق داخل ہوئے تو فوجیں کہیں نہیں تھیں۔ شام کے صدر بشار الاسد بھی فرار ہوگئے۔
باغیوں کے ایک رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے دمشق کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ دمشق میں شامی فوجیں کہیں نہیں ہیں۔ شافی فوجی افسران کا کہنا ہے بشار الاسد طیارے میں بیٹھ کر نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔
باغی رہنما ابو محمد الگولانی نے اسے ایک تاریخی وفتح قرار دیتے ہوئے اپنے حامیوں کو کہا ہے کہ کسی ایسے شخص کو نقصان کو نہ پہنچائیں جو ہتھیار ڈال دے۔
شام کی جنگ پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق بشارالسد مخالف باغی حمص میں داخل ہو چکے ہیں اور شہر کے کئی علاقوں کا کنٹرول اب ان کے ہاتھ میں ہے۔
باغی کمانڈر حسن عبدالغنی کا کہنا ہے کہ شام کی بدنامِ زمانہ صیدنایا جیل سے تقریباً ساڑھے تین ہزار قیدیوں کو رہا کروایا جا چکا ہے۔