دمشق : شام کے وزیر اعظم محمد الجلالی نے اتوار کو کہا کہ وہ عوام کی طرف سے منتخب کی گئی کسی بھی قیادت کے ساتھ کام کرنے اور اقتدار کسی کے بھی حوالے کرنے کے عمل کے لیے ’تعاون‘ کو تیار ہیں۔میں شام میں ہی رہوں گا کہیں نہیں جاؤں گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شام کے وزیر اعظم کا یہ بیان ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے جب شامی حزب اختلاف دارالحکومت میں داخل ہو گئی ہے اور صدر بشار الاسد کے ملک سے نکل جانے کی اطلاعات عام ہیں۔
وزیر اعظم محمد الجلالی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا کہ ’یہ ملک ایک عام ملک ہو سکتا ہے جو اپنے پڑوسیوں اور دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرے… لیکن یہ مسئلہ شامی عوام کی طرف سے منتخب کردہ کسی بھی قیادت پر منحصر ہے۔‘