کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال میٹروول سے ایک شہری سیف الرحمان کو گرفتار کر لیا،، سیف الرحمان کے خلاف تاریخ میں پہلی بار Prevention of Electronic Crimes Act (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،،
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ایف آئی آے کو اطلاع موصول ہوئی کہ سیف الرحمان کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،، ملزم سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جعلی خبریں پھیلا رہا ہے اور ریاست کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہا ہے، مشتبہ فیس بک اکاؤنٹ مبینہ طور پر میٹروول گلشن اقبال کراچی کا رہائشی سیف الرحمٰن استعمال کرتا ہے۔
متن کے مطابق تکنیکی بنیادوں پر انکوائری سے پتا چلا کہ مشتبہ اکاؤنٹ فعال اور ریاست اور اس اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔