ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد منظور کی ہے،، اس امداد سے پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں زرعی اجناس کے فضلے سے ہوائی جہازوں کا ایندھن تیار کیا جائے گا،، اس سلسلے میں ایک پلانٹ جلد ہی شیخوپورہ میں قائم کیا جائے گا،، منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو درآمدی فیول سے نجات ملے گی اور یہاں تیار کیا ہوا ایندھن دیگر ممالک کو بھی ایکسپورٹ کیا جائے گا
پاکستان میں زرعی فضلےسےہوائی جہازوں کے ایندھن کی تیاری کا منصوبہ
