جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی 20:پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

محمد رضوان کی قیادت میں پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے،، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ رات نو بجے ڈربن میں کھیلا جائے گا،،

جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈربن میں کھیلا جائے  گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے میزبان جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد بھی پہلے ٹی ٹوئنٹی  کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے