نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 24-2023 میں بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی،،
گذشتہ مالی سال میں بجلی کمپنیاں نقصانات پر قابو پانے میں ایک بار پھر ناکام رہیں،، جون 2024 میں بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث 281 ارب روپے کا نقصان ہوا،، سو فیصد وصولیوں میں ناکامی کے باعث قومی خزانے کو 380 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا،، اس طرح ترسیل اور تقسیم کی مد میں حکومت کو ایک سال میں 661 ارب روپے کا نقصان ہوا،،
نیپرا کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف 34 لاکھ سے زائد شکایات درج کرائی گئیں،،، سال 2023-24 میں ترسیلی نقائص کے باعث صارفین سستے بجلی سے محروم رہے۔۔۔ بجلی کی شدید طلب کے دوران بھی سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جاسکے