پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ایک اور تاریخی سیشن ،،،، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ گیارہ ہزار کی حد کو بھی عبور کر گیا،، سرمایہ کاروں نے 260 ارب روپے کا منافع کمایا،،
حصص بازار میں کاروبار تیزی سے شروع ہوا،، مارکیٹ میں تکنیکی درستگی بھی آئی تاہم اختتام پر انڈیکس میں 1913 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، ایک لاکھ 10 ہزار 810 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،،
مارکیٹ میں ایک ارب حصص کی تجارت میں سرمایہ کاروں نے 260 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،، کاروباری سودے 47 ارب روپے میں طے پائے،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 151 ارب روپے پر جا پہنچی،،