سکیورٹی فورسز کے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھرپور آپریشنز جاری ہیں۔ 9 دسمبر سے اب تک 43 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا گیاہے ۔ ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ وطن عزیز میں مستقل اور پائیدارامن کے قیام تک یہ آپریشنز جار ی رہیں گے۔۔
دہشت گردی کے خاتمےاور مکمل امن کی بحالی کا مشن ،،، ،،،فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی کمرٹوٹ گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے خیبر پختونخوا میں ہونے والی کارروائیوں میں 18 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکاہے ۔سیکورٹی فورسز نے 12اور 13 دسمبر کی رات لکی مروت میں آپریشن کیا اورخوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے 6 دہشت مار گرائے۔۔۔فورسز نے 13 دسمبر کو بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور پنجگور میں دو الگ ،الگ کارروائیاں کیں جن میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں مجموعی طور پر 25 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق وطن عزیز میں دائمی امن و استحکام کے قیام تک فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز جار ی رہیں گے ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےمکمل خاتمےکے لیے پُرعزم ہیں۔۔۔
Trending
- دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت
- پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد
- ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط
- صدر ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- گلگت:دیامیر سیلاب میں بہہ جانے والے سیاحوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا،12افراد تاحال لاپتہ
- پاک امریکہ تجارتی معاہدےپر سرمایہ کار خوشی سے پھولے نہیں سما رہے،سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا
- کویت کی وزیر خزانہ نورا الفسام نے استعفیٰ دے دیا، معاشی پالیسیوں پر سوالیہ نشان