پاکستان اسٹاک مارکیٹ جہاں ہر روز ایک نیا ریکارڈ بنا رہی ہے وہیں لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔۔
رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز 13 دسمبر کو 16 کمپنیاں بلین ڈالر کلب میں شامل ہو گئیں۔۔۔ ان کمپنیوں کے حصص کی مالیت 26 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔
ماری پیٹرولیم کی مارکیٹ ویلیو سب سے زیادہ ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد ہو گئی۔۔ او جی ڈی سی ایل 3 ارب 45 کروڑ ڈالر کی ہو گئی۔۔ پاکستان پیٹرولیم کے حصص کی مجموعی قیمت ایک ارب 97 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔۔
فوجی فرٹیلائزر نے ایک ارب 83 کروڑ ڈالر قیمت کا ہندسہ عبور کر لیا۔۔
یونائیٹڈ بینک کی مارکیٹ پرائس ایک ارب 52 کروڑ ڈالر سے عبور کر گئی۔۔
میزان بینک بھی ایک ارب 47 کروڑ ڈالر کا ہو گیا۔۔
کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمتیں ایک ارب 35 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں
لکی سیمنٹ بھی ایک ارب 32 کروڑ ڈالر کی ہو گئی