منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو اپنی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو چینی صدر نے مسترد کر دی۔۔
امریکی میڈیا کے مطابق چین کے صدر نے وہائٹ ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کی ہے۔۔ واضح رہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ عروج پر پہنچ گئی تھی۔۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی بڑھتی ہوئی اقتصداری طاقت کو کمزور کرنے کے لئے چین کی امریکہ کو برآمدات پر کسٹمز ڈیوٹیز میں غیر معمولی اضافہ کر دیا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات کو مہنگا کر دیا تھا