Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت

اگست 4, 2025

پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اگست 4, 2025

چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد

اگست 4, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت
  • پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
  • چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد
  • ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط
  • صدر ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • گلگت:دیامیر سیلاب میں بہہ جانے والے سیاحوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا،12افراد تاحال لاپتہ
  • پاک امریکہ تجارتی معاہدےپر سرمایہ کار خوشی سے پھولے نہیں سما رہے،سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا
  • کویت کی وزیر خزانہ نورا الفسام نے استعفیٰ دے دیا، معاشی پالیسیوں پر سوالیہ نشان
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»نوجوانوں کو فسادیوں کے ہاتھ یرغمال نہیں بننے دیں گے: رانا ثناء اللہ
پاکستان

نوجوانوں کو فسادیوں کے ہاتھ یرغمال نہیں بننے دیں گے: رانا ثناء اللہ

EditorBy Editorدسمبر 14, 2024Updated:دسمبر 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،کسی صورت انہیں انتشاریوں اور فسادیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے ، 2 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کر دی گئی ہے جہاں پر پہلی بائیو مکینک لیب کے علاوہ تمام سہولیات ایک چھت تلے میسر ہونگی ،فیڈریشنز ریٹائرڈ لوگوں کی پارکنگ پلیس بنیں ہوئیں ہیں ،ان کے معاملات اور امور کو درست کرنا اولین ترجیح ہے ۔ وہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی ،ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ ، کھیلوں کی فیڈریشنز کے نمائندوں کے علاوہ چاروں صوبوں سے گیمز میں حصہ لینے کے لئے آئے ہوئے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیت، جوش جذبہ ہے جو کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے راستے کھول سکتا ہے ۔گزشتہ چند سالوں سے کھیلوں پر توجہ نہیں دی جاسکی ، آج کا یہ پروگرام سات سال بعد ہورہا ہے حالانکہ ہر دو سال پر بین الصوبائی گیمز کا انعقاد لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو آگ لگانے اور خونی کھیل کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی ، کھیلوں کے میدانوں کی بجائے نوجوانوں کو ریاست کےخلاف لڑنے کا سبق دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق 2 ارب 60 کروڑ روپے لاگت سے ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔گیمز میں حصہ لینے کے بعد گولڈ ،طلائی یا سلور میڈل لینے والے کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں داخلہ دیا جائے گا اور انہیں عالمی معیار کی سہولیات اور تربیت فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ادارہ جاتی کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تمام وفاقی اور خودمختار سرکاری اداروں کوپابند بنایا جائے گا کہ کھلاڑیوں کے لئے ملازمتیں ،بھرتی کے لئے کھیلوں کا کوٹہ اور کھیلوں کے لئے سکالرشپ کی سہولت فراہم کریں گے ۔ رانا ثناء اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ محنتی اور کام کرنے والے افسر ہیں انہوں نے سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام لانگ ایتھلیٹ پروگرام تربیت دیا ہے جس کے لئے بہترین ایتھلیٹس کا چنائوکیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیڈریشنز کے معاملات درست نہیں تھے ،اسی لئے ایپلٹ کورٹس ،الیکشن کے لئے رولز اور قوائد بنائے گئے ہیں بعض لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ان کے معاملات میں مداخلت کی گئی ہے ،ایساکچھ نہیں ہے ،ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو ساتھ لیکر آئے ہیں

حکومت چاہتی ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز میں الیکشن مزید شفاف ہوں ،فیڈریشن کو پارکنگ پلیس سے باہر نکالنا چاہتے ہیں تاکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کرنے والے لوگ آگے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا مقام قابل رشک نہیں ہے ،25 کروڑ عوام کے حساب سے اولمپکس ، ورلڈ گیمز،سیف گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو زیادہ تعداد میں حصہ لینا چاہیے اوراس کیلئے ضروری ہے کہ فیڈریشنز کو فعال کیا جائے ،فیڈریشنز معاملات کو بہتر کریں حکومت فنڈز فراہم کرے گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزاردہ نے کہا کہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز 19 دسمبر تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری رہیں گی۔ یہ گیمز قومی یکجہتی، امن اور کھیلوں کے فروغ کی علامت ہیں، جس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد سے سینکڑوں کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

ڈی جی پی ایس بی نے بتایا کہ اس ایونٹ میں 15 مختلف کھیل شامل ہیں، جن میں ایتھلیٹکس، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن، تیراکی اور کبڈی جیسے دلچسپ مقابلے شامل ہیں۔ ان کھیلوں میں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے علاقوں کا نام روشن کریں گے۔ یہ ایونٹ نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا بلکہ پاکستان کے کھیلوں کے شاندار ورثے کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو قومی سطح پر آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کا ذریعہ بھی بنے گا۔ یہ گیمز مستقبل کے چیمپئنز کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور ہمارے ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں گے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت

اگست 4, 2025

پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اگست 4, 2025

چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد

اگست 4, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت

اگست 4, 20251

پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اگست 4, 20252

چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد

اگست 4, 20251

ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط

اگست 4, 20252
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025748

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025224
Don't Miss
تازہ ترین

دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت

By Editorاگست 4, 20251

صدر ٹرمپ کا بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان۔۔ بھارتی وزارت خارجہ نے…

پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اگست 4, 2025

چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد

اگست 4, 2025

ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط

اگست 4, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت

اگست 4, 2025

پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اگست 4, 2025

چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد

اگست 4, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.