سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب کاروائیاں ، 11 خوارج جہنم واصل۔۔۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کاروائیاں کیں۔۔۔۔
سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا۔۔۔۔ ٹانک میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجہ میں 7 خوارج جہنم واصل ہوئے ۔۔۔۔۔
دتہ خیل ،شمالی وزیرستان میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن دو خوارج ہلاک ہو گئے۔۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں انٹیلجنس بیسڈ کاروائی میں دو خوارج جہنم واصل ہوئے ۔۔۔۔
ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا۔۔۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔۔۔۔ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے علاقہ میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
