اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
راولپنڈی میں مری روڈ، صادق آباد، راجا بازار اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی،شمس آباد، کچہری، نیو کٹاریاں، چکلالہ اور پیرودہائی کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں اب تک مجموعی طور پر 13.55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
سیدپور میں 6، گولڑہ 18، بوکڑہ 15 اور پی ایم ڈی میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،شمس آباد میں 18، کچہری 3،پیرودہائی 16 اورکٹاریاں میں 13 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،راولپنڈی کےنالہ لئی میں کٹاریاں کےمقام پر پانی کی سطح ساڑھے 4 فٹ ریکارڈ کی گئی۔
