پاکستان کےمیزائل پروگرام پر امریکی الزامات بےبنیاد،غیر منطقی ہیں:دفترخارجہ

0

امریکی سینئر عہدیدار کے بیان پر پاکستان کا سخت رد عمل … ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی سینئر عہدیدار کا تھنک ٹینک میں بیان اور الزامات بے بنیاد، غیر منطقی اور تاریخ سے لاعلمی پر مبنی ہیں۔ پاکستان اپنے قابلِ بھروسہ اورکم از کم دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔ ہمارے مشرقی ہمسائے کی کہیں زیادہ طاقتور میزائل صلاحیتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تحفظ دیا جا رہا ہے ۔۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے میزائل صلاحیتوں اور ڈیلیوری سسٹم سے متعلق مبینہ خطرات کا تاثر بدقسمتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1954 سے، پاکستان اور امریکہ کے مثبت اور وسیع تعلقات رہے ہیں، بنا ثبوت بڑے غیر نیٹو اتحادی پر الزامات دوطرفہ تعلقات کے لیے معاون ثابت نہیں ہو سکتے، پاکستان نے کبھی بھی امریکہ کے لیے بُرے ارادے کا مظاہرہ نہیں کیا اورپاکستان نے دوطرفہ تعلق کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہمارے مشرقی ہمسائے کی کہیں زیادہ طاقتور میزائل صلاحیتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تحفظ دیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی صلاحیتوں پر اعتراضات کئے جا رہے ہیں، بظاہر دوسروں کے کہنے پر یہ اعتراضات کمزور اسٹریٹیجک استحکام کو مزید خراب کرنے کے لیے ہیں۔۔ امریکی پالیسیوں کے خطے پر اثرات کے نتیجے میں پاکستان آج بھی بھاری نقصان اٹھا رہا ہے ۔۔ترجمان کاکہنا تھاکہ 2012 سے امریکی عہدیداروں نے اس موضوع پر بات کرنا شروع کی جبکہ پاکستان کی قیادت نے ہمیشہ ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.