ذرائع کے مطابق پاکستانی جیٹ طیاروں نے افغانستان کے صوبے پکتیکا پر حملہ کیا ہے جس میں پاکستان کو مطلوب 4دہشت گرد مارے جانے کی اطلاع ہے۔۔
حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑے پیمانے پر اسلحہ ذخیرہ کیا ہوا تھا۔۔
ذرائع کے مطابق حملے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد شیر زمان عرف مخلص یار، کمانڈر ابو حمزہ، اختر محمد عرف خلیل اور شعیب اقبال کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔۔
شیر زمان خودکش بمبارتیار کرنے کا ماہر تھا۔۔ کمانڈر ابو حمزہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت دینے اور برین واش کا ماہر تھا۔۔
پاکستانی جیٹ طیاروں نے انتہائی مہارت کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔۔