روسی مال بردار جہاز ارسا میجر ایک پراسرار دھماکے کے بعد بحیرہ روم میں غرق ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان لاپتہ ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ اسپین کے ساحل سے تقریباً 57 میل دور پیش آیا، جب جہاز ولادی ووستوک کی جانب رواں دواں تھا 16 افراد پر مشتمل عملے میں سے 14 کو اسپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس نے بچا لیا۔باقی دو افراد کی تلاش جاری ہے۔
جہاز پر دو بڑی کرینیں موجود تھیں جو ایک اہم لاجسٹک مشن کا حصہ تھیں۔روسی حکام نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس مقصد کے لیے ہسپانوی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیںدھماکے کی وجوہات فی الحال نامعلوم ہیں، جس کی وجہ سے حادثے کے ارد گرد غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے
روسی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ جہاز کی تباہی کے محرکات پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔یہ واقعہ بحیرہ روم میں بحری سرگرمیوں اور اسٹریٹجک کشیدگی کے پس منظر میں پیش آیا ہے۔ روس اور اسپین کے مابین تعاون سے تحقیقات میں پیش رفت متوقع ہے، جبکہ اس حادثے نے عالمی برادری کی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔