پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال کا سیکنڈ لاسٹ ٹریڈنگ سیشن۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کا تیسرا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔ 3 ہزار 907 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 259 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔۔۔ سرمایہ کاروں نے ڈیڑھ ارب ڈالر کا بڑا منافع بھی کمایا ۔۔۔۔۔۔
شرح سود میں کمی اور مثبت معاشی اشاریوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔۔۔ کاروباری سرگرمیوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔ ایک ارب چھ کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔۔۔ کاروباری مالیت 40 ارب 88 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔۔
مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 342 ارب روپے رہا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 558 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔۔۔

