سیاسی قیدیوں کی رہائی،9مئی 26نومبر واقعات پرعدالتی کمیشن،پی ٹی آئی کےمذاکرات کیلئے2مطالبات

0

پاکستان تحریک انصاف کا حکومت کے ساتھ صرف دو شرائط کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ۔۔۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی رہائی پہلا مطالبہ ہے۔۔۔ 9 مئی اور 26 نومبر پر سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں عدالتی کمیشن دوسرا بڑا مطالبہ ہو گا۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جیلوں میں بند اپنے کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ سامنے رکھے گی۔

تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2جنوری کو ہوں گے۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت سے ہمارے مذاکرت 2 تاریخ کو ہوں گے جس کے لیے اپنی مذاکرتی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں اورآپس کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں اور بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام مذاکرتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہوں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.