حکومت اور پاکستان تحریک انصاف میں مذاکرات کا اگلا دور جمعرات 2 جنوری کو ہو گا۔۔۔ فریقین کی مذاکراتی کمیٹی صبح ساڑھے گیارہ بجے دوبارہ سے بات چیت شروع کرے گی۔۔۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس طلبی کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا۔۔
یہ اجلاس ان کیمرہ ہو گا اور میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔۔۔ مذاکرات قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے دفتر میں ہوں گے۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف اپنے دو اہم مطالبات تحریری صورت میں حکومت کو پیش کرے گی۔۔۔ پہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہو گی۔۔ دوسرا مطالبہ 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے واقعات پر عدالتی کمیشن کا ہو گا۔۔
تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ دونوں واقعات کی چھان بین کے لئے سپریم کورٹ کے تین ججز کی سربراہی میں ایک تفتیشی کمیشن قائم کیا جائے جو حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کرے۔۔

