فلسطینی اتھارٹی نے قومی مفادات کے معاملات اور اشتعال انگیز مواد نشر کرنے پر قطر کے خبر رساں ادارے ’’الجزیرہ‘‘ پر پابندی عائد کر دی ہے۔۔۔
فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ الجزیرہ کی غزہ میں کوریج مناسب نہیں ہے۔۔۔ الجزیرہ نے فلسطین اتھارٹی اور مزاحمتی گروپس کے درمیان ہونے والی لڑائی کو رپورٹ کیا۔۔
فلسطین اتھارٹی کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق وزارت ثقافت، وزارت داخلہ اور وزارت مواصلات نے الجزیرہ کی نشریات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔۔
الجزیرہ کا مؤقف:
ادھر الجزیرہ نے فلسطینی اتھارٹی کے اقدام کو نامناسب قرار دیتے ہوئے نشریاتی دفاتر کی بندش کی مذمت کی ہے۔۔ فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ علاقوں بشمول مغربی کنارے میں سرکاری فورسز اور مزاحمتی گروپس کی لڑائی کی کوریج کا غلط تاثر لیا۔۔ فلسطینی اتھارٹی نے جنین، مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں الجزیرہ کے دفاتر کو تالے لگا دیئے ہیں اور صحافیوں کو ان کے پیشہ ورانہ کاموں سے روک دیا ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے
