عمران خان نے کہا انہیں بنی گالا منتقل کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن انکار کردیا: فیصل چودھری

0

راولپنڈی : عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی ہے، تاہم جب تک بغیر ٹرائل لوگ رہا نہیں کیے جاتے وہ کہیں منتقل نہیں ہوں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف پہلے 4 فیصلوں جیسا فیصلہ ہی 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا بھی ہو گا۔

فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی کا وقت آ چکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی، بانی نے خالد خورشید کی سزا کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں جوڈیشل کمیشن اور اسیران کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایک طبقہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ مذاکراتی کمیٹی کو آج کے اجلاس کے بعد بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی رسائی دی جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ توشہ خانہ 2 جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے۔ مہنگائی کم ہونے کا حکومت کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ 

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.