کورونا کے بعد چین میں ایک اور خطرناک وائرس پھیل گیا، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ، متعدد ہلاکتیں

0

بیجنگ : چین میں کورونا کے 5 سال بعد ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وائرس کا نام ہیومن میٹاپنیو وائرس (HMPV) جو لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اس سے متاثر ہونے والوں کو نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات ہیں۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پوسٹوں کے مطابق چین میں یہ وائرس تیزی سے پھیل جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایچ ایم پی وی میں نزلے جیسی علامات عام ہیں اور یہ کورونا جیسی علامات بھی پیدا کر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں صحت سے متعلق حکام وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں اسپتالوں میں رش دکھایا گیا ہے، انٹرنیٹ صارفین کے مطابق انفلوئنزا، ایچ ایم پی وی، نمونیا اور کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.