سپریم کورٹ نے تین ماہ میں کیسز نمٹانے کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔۔ 28 اکتوبر 2024 سے 3 جنوری 2025 تک 7,482 مقدمات نمٹائے۔۔۔
سپریم کورٹ کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدالت نے مقدمات کے فوری فیصلے کے عمل کو تیز کیا۔۔۔مقدمات کی منصوبہ بندی، وسائل کی مختص اور انتظامی بہتری سے عدالتی کارکردگی میں اضافہ ہوا۔
عدالتی اصلاحات کے تحت ای حلف نامہ اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی فراہمی شروع کی گئی۔۔ عوامی شمولیت کے لیے قانونی ماہرین، فریقین اور سول سوسائٹی سے فیڈبیک لینے کا عمل متعارف کرایا گیا۔۔
اعلامیئے کے مطابق چیف جسٹس کے دور دراز اضلاع کے دورے، ضلعی عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔۔ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی عدلیہ کے وسائل میں بہتری کے اقدامات کیے گئے۔۔
سپریم کورٹ میں 2950 نئے مقدمات درج ہوئے۔۔۔عدالتی نظام میں شفافیت اور موثر بنانے کیلئے جدید آئی ٹی سسٹم کا انضمام کیا گیا۔۔
عوام کی ضروریات کے مطابق عدالتی نظام کو جوابدہ اور آسان بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔۔۔