وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

پری میڈیکل گروپ میں آرمی پبلک اسکول کی عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ پنجاب کالج کے محمد جہانزیب 1078 نمبر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076 نمبر حاصل کرکے پری میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند 1075 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہیں،زینب سمیع نے 1070 نمبر کے ساتھ دوسری،جبکہ عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے