کاروباری ہفتے کا پہلا روز ۔۔۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منافع کے لئے فروخت کا دباؤ۔۔۔ حصص کی پُرکشش قیمتوں پر سرمایہ کاروں کی نظریں للچا گئیں۔۔۔۔
صبح کے سیشن میں مارکیٹ ایک لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی۔۔۔ دوپہر میں فروخت کا دباؤ شروع ہوا جس کے بعد مارکیٹ سنبھل نہ سکی۔۔
100 انڈیکس میں 1331 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 16 ہزار 255 پر بند ہوئی۔۔۔
حصص بازار میں 81 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ۔۔۔۔ کاروباری مالیت 38 ارب 32 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔۔۔۔ سرمایہ کاروں کے 71 ارب روپےمارکیٹ میں ڈوب گئے۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 562 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔