پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات کے تیسرے دورکیلئے ڈیڈلاک برقرار

0

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کب ہو گا؟ اس پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔۔۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں شامل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے حکومت نے ابھی تک عمران خان سے ملاقات کا انتظام نہیں کیا ہے۔۔۔ جب تک بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں ہو گی۔۔۔ اس وقت تک حکومت کے ساتھ تیسرا اجلاس ممکن نہیں ہو گا۔۔۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ دیکھتے ہیں حکومت کب اپنی کمٹمنٹ پوری کرتی ہے۔۔۔اس کے بعد ہی بتا سکتے ہیں کہ مزاکرات کا کیا بن سکتا ہے

ہم مینڈیٹ واپسی اور 26 ویں آئینی ترمیم کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے۔۔میڈیا ابھی کوئی رائے قائم نہ کرے۔۔۔ یہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا استحقاق ہے کہ وہ کس مطالبے کو ترجیح دیتا ہے

انہوں نے کہا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں فیصلہ سنانے کو ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔۔۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ بھی اگر بوگس آیا تو اس سے مذاکراتی عمل پر فرق پڑے گا اور تلخی آئے گی۔۔۔ کیونکہ نہ عمران خان اور نہ ہی ان کی فیملی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بینیفشری ہے ۔۔۔ مزاکرات کی ڈیڈ لائن 31 جنوری ہے تب تک مزاکرات جاری رہیں گے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.