سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ ، سربراہ پاک بحریہ مہمان خصوصی تھے

0

کراچی : پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تقریب پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل سال کے کامیاب اختتام کی نشاندہی کرتی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کا کہنا تھا کہ سرکریک سے جیونی تک پاکستان کے ساحلی علاقے کے تحفظ کے لیے پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیول افسران سمیت سول معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.