وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے ویژن پبلک سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے قرض اتارنے کی اسکیم تیار کی۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 30 ارب روپے کا قرض واپس کیا جا چکا ہے۔۔۔ مزید 40 ارب روپے جلد ہی واپس کر دیئے جائیں گے۔۔۔
مزمل اسلم کے مطابق اس وقت خیبرپختونخوا پر قرضوں کا بوجھ 725 ارب روپے ہے۔۔ صوبائی حکومت اس مالی سال میں مجموعی قرض کا 10 فیصد ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے پنشن اور گریجویٹی فنڈ میں 20,20 ارب روپے جمع کرائے تھے اور اب تک ان دونوں اکاؤنٹس سے 4 ارب روپے منافع بھی حاصل کر چکی ہے۔۔۔
مزمل اسلم کے مطابق اس وقت صوبائی خزانے میں سرکاری ملازموں کی تین ماہ کی ایڈوانس تنخواہوں کے پیسے موجود ہیں۔۔۔۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپریل 2022 سے اب تک 27 ہزار ارب روپے قرض لیا ہے۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر ماہ وفاقی حکومت نے 1000 ارب روپے قرض لیا ہے۔۔۔
نومبر 2024 میں وفاقی حکومت 12 ہزار 242 ارب روپے قرض لے چکی ہے۔۔۔ نومبر کے پہلے 20 دنوں میں مرکزی حکومت نے 7000 ارب روپے قرض لیا۔۔۔