بانی پی ٹی آئی کی سات رکنی لیگل ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی جو اڈیالہ جیل حکام نے منظور کر لی لیکن قانونی ٹیم کا کوئی رکن بھی ملاقات کیلئے نہیں آیا۔۔۔
وکلا نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھلے ماحول میں ملاقات کا انتظام کیا جائے لیکن ملاقات کے لئے طے شدہ وقت ختم ہونے تک کوئی ایک وکیل بھی اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکا۔۔۔
تاہم دوسری عمران خان کے خاندان کے افراد نے ان سے ملاقات کی جن میں ان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی شامل تھیں۔۔۔