پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کی ہیٹرک ۔۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 1900 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 148 پر بند ہوا۔۔۔۔
مارکیٹ کھلتے ہی Bulls نے کاروبار کی باگ دوڑ سنھالی۔۔۔ ایک گھنٹے میں 1700 پوائنٹس کی تیزی آئی۔۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 750 پر پہنچ گیا۔۔۔ اس کے فوری بعد Bears مارکیٹ میں داخل ہوئے اور فروخت کا دباؤ بڑھا دیا۔۔۔
حصص بازار میں ایک ارب 9 کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 32 ارب 46 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 204 ارب روپے ڈوب گئے ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 316 ارب روپے پر آ گئی

