پاکستان مسلم معاشروں میں لڑکیون کی تعلیم کے حوالے سے پہلی اسلامی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔۔۔یہ کانفرنس 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گی۔۔۔۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے وفاقی وزارت تعلیم اس کانفرنس کی میزبان ہو گی۔۔ کانفرنس کا مقصدمسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں حائل رکاوٹوں اور دستیاب مواقع، مکالمے کے فروغ اور درپیش چیلنجز کا قابل عمل حل تلاش کر نا ہے۔
کانفرنس اعلیٰ سطح پر ڈائیلاگ اور تعاون کا ایک مثالی پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔۔۔۔ وزیر اعظم شہباز شریف کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔۔۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس میں 44 مسلم اور دوست ممالک کے وزراء، سفیروں، ماہرین تعلیم اور اسکالرز سمیت 150 سے زائد بین الاقوامی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔۔۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو، یونیسیف، اور عالمی بینک سمیت مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔۔۔
مقررین اور پینلسٹ اپنے کامیاب تجربات شرکاء سے شیئر کریں گے اور تعلیم میں برابری کے فروغ کیلئے جدید طریقے پیش کریں گے۔ ۔۔کانفرنس کے اختتام پر "اسلام آباد اعلامیہ” پربا ضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔۔۔

