بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات جوڈیشل کمیشن کےقیام سے مشروط کردئیے۔۔۔۔ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اہم ہدایات پہنچا دی گئیں۔۔۔۔
ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی میں شامل بیرسٹر گوہر تک پیغام پہنچایا ہے کہ حکومت مذاکرات میں متعلق سنجیدہ نہیں ہے۔۔۔ مذاکراتی ٹیم کو ڈیمانڈز تحریری طور پر حکومت کو دینے کی اجازت بھی دے دی۔۔۔
عمران خان نے ہداہت کی ہے کہ حکومت سے بھی تحریری مطالبات لئے جائیں۔۔۔ 26 نومبر 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر ہی مذاکرات کئے جائیں۔۔۔
مذاکراتی کمیٹی میرے ساتھ ملاقات کے بعد حکومت سے مذاکرات کیلئے جائے۔۔۔ بانی پی ٹی آئی نے علی ظفر کو لیگل ٹیم کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔۔۔
عمران خان کی پارٹی رہنماوں کو عوامی ایشوز پر پریس کانفرنسز جاری رکھنے کی ہدایت۔۔۔پی ٹی آئی کے لاپتہ کارکنان کے معاملہ کو مسلسل اجاگر کیا جائے۔۔۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یو اے ای سمیت دوست ممالک پر تنقید کرنے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تاہم بشری بی بی پر تنقید کا جواب دیں اور ان کا دفاع کریں۔۔۔۔
حکومت اگر مذاکرات کےلئے سنجیدہ ہے تو جوڈیشل کمیشن بنائے۔۔۔بانی پی ٹی آئی نے 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز عام کرنے کا مطالبہ کردیااگر سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما ہوا تو معافی مانگوں گا۔۔۔

