اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں آٹھ ماہ کے دوران 9 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔ شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گئی۔۔۔ پالیسی ریٹ میں کمی سے گورنمنٹ سیکیورٹیز کی شرح منافع بھی تیزی سے گِر رہی ہے۔۔۔
مارکیٹ ٹریژری بلز کی نیلامی۔۔۔۔ مارکیٹ ٹریژری بلز کی شرح منافع 2سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔۔
تین ماہ کا ٹی بلز دو سال کے کم ترین منافع 11.70فیصد پر فروخت ہوا۔۔۔ چھ ماہ کا ٹی بلز 23 ماہ کے کم ترین منافع 11.72 فیصد پر نیلام ہوا۔۔۔
12ماہ کا ٹی بلز 24ماہ کے کم ترین منافع 11.72 فیصد پر فروخت ہوا۔۔۔ تینوں مدتوں کے ٹریژری بلز کی نیلامی کا ہدف 250 ارب روپے تھا۔۔۔
تین،چھ اور بارہ ماہ کی مدت کے 484 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کئے۔۔۔۔ بینکوں نے ایک ہزار 552 ارب روپے کی آفرز بھیجی تھیں۔۔۔
98.5ارب روپے کا تین ماہ کا ٹی بلز فروخت کیا گیا۔۔۔ 123ارب روپے چھ ماہ کے ٹی بلز کی نیلامی سے حاصل ہوئے۔۔۔ 212ارب روپے کا 12ماہ کا ٹی بلز نیلام کیا گیا۔۔۔

