پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا مسلسل چوتھا روز۔۔۔۔ فروخت کا شدید دباؤ۔۔۔۔ ڈیڑھ ہزار پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 638 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔۔
حصص بازار کو کہیں سے سپورٹ نہ مل سکی۔۔۔۔ Bulls پورے کاروباری سیشن میں Bears سے ڈر کر سائیڈ لائن پر کھڑے رہے۔۔۔ سرمایہ کاروں کے 160 ارب روپے مارکیٹ میں ڈوب گئے۔۔۔۔
مجموعی طور پر 69 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ۔۔۔۔ کاروباری سودے 24 ارب 29 کروڑ روپے میں طے پائے ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 156 ارب روپے تک محدود ہو گئی۔،۔۔
کرنسی مارکیٹ
کرنسی مارکیٹ میں روپے کی مزاحمت کام کر گئی۔۔۔ انٹربینک میں روپیہ 11 پیسے مہنگا ہوا۔۔۔ ایک امریکی ڈالر 278 روپے 61 پیسے کا ہو گیا ۔۔۔۔۔۔
گولڈ مارکیٹ
صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا۔۔۔ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے میں فروخت ہوا۔۔۔۔

