پنجاب حکومت کا دھی رانی پروگرام۔۔۔۔ مستحق خاندانوں کے لئے بڑی خوشخبری۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام۔۔ غریب خاندان کی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی۔۔۔ ۔
پنجاب میں مالی طور پر مستحق خاندانوں کیلئے سوشل ویلفئیر کا سب سے بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔۔۔ پنجاب حکومت کا مالی طور پر مستحق خاندانوں کی بچیوں کی شادیاں خود کروانے کا فیصلہ۔۔۔۔۔
پنجاب میں پہلی مرتبہ صوبائی حکومت مستحق خاندانوں کی بچیوں کی شادی کے تمام اخراجات "دھی رانی” پروگرام کے تحت خود اٹھائے گی۔۔۔۔
دھی رانی پروگرام کے تحت 52 بچیوں کی پہلی اجتماعی شادی کی تقریب ہفتے کو لاہور میں ہو گی۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اجتماعی شادیوں کی تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔۔۔
حکومت پنجاب ایک شادی پر فی دلہن کو تین لاکھ چھ ہزار روپے کا پیکج دے گی۔۔۔۔۔ پیکج میں ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سلامی بذریعہ اے۔ ٹی۔۔ایم۔کارڈ دی جائے گی۔۔۔۔
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے دھی رانی پروگرام کے لئے ایک ارب روپے بجٹ مختص کر دیا۔۔۔۔دھی رانی پروگرام سے قبل بیت المال سے صرف جہیز کیلئے 30 ہزار روپے کی امداد کی جاتی تھی۔
وزیراعلی آن لائن پورٹل کے ذریعے دھی رانی پروگرام کے لئیے صوبے بھر سے4945 درخواستیں دی گئیں
۔
2010لوگوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔۔۔دھی رانی پروگرام کیلئے اب تک 15 سو شادیوں کے اخراجات کی منظوری دے دی گئی ہے۔۔۔
مارچ سے پہلے پہلے 1500شادیوں کی تقریبات مکمل کی جائیں گی۔۔

