وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔۔۔
پن بجلی پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مفاہمت پر معاہدے کیے ہیں جس سے بجلی کی قیمت کم ہوئی ہے
حکومتی پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے گی جس کے بعد امید ہے کہ 10 سے 12 روپے فی یونٹ ٹیرف کم ہو سکے گا۔۔۔
اویس لغاری نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں ساڑھے دس روپے فی یونٹ اضافہ مانگا جو وزارت پانی و بجلی کے مطابق ایک روپے سے زیادہ نہیں بنتا کے الیکٹرک آئندہ پانچ سے سات سال میں 500 ارب روپے منافع مانگ رہی ہے۔۔۔ ہمارے خیال میں اتنا بڑا منافع ناجائز ہے اس پر نیپرا فیصلہ کرے گی۔۔۔
انھوں نے کہا کہ یکساں ٹیرف سے کےالیکٹرک کو بہت فائدہ ہے اس نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھاشا ڈیم آبی وسائل کیلئے بہت ضروری ہے تاہم اس سے حاصل ہونے والی بجلی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا باعث ہو گی۔۔۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ مہنگی بجلی والے معاہدے منسوخ کیے جبکہ 17 ہزار میگاواٹ والے نئے مہنگے منصوبوں کو بھی اگر انھوں نے ٹیرف کم نہ کیا تو منسوخ کر دیا جائے گا ۔۔۔
انھوں نے کہا کہ بجلی کی مارکیٹ کو ڈی ریگولیٹ کیا جا رہا ہے ۔۔۔مستقبل میں بجلی کی خرید و فروخت کا نظام نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائے گا ۔۔۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی کل قمیت کا 75فیصد کیپسٹی چارجز ہیں۔۔۔۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے صوبے میں بجلی چوری روکنے کیلئے ملاقاتیں ہوئیں انکی خواہش پر سب سے زیادہ چوری ہونے والے فیڈرز پر بجلی کھلی چھوڑی ۔۔۔شرط یہ تھی کہ پہلے بجلی کھولیں پھر عوام سے کنڈے اترواؤں گا۔۔۔
، کنڈے نہیں اتروائے گئے الٹا چھ ارب کا اضافی نقصان ہماری کمپنی کو ہوا ۔۔۔ کنڈا کلچر پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے۔۔۔ تاہم صوبے کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا

