عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوور کی گلوبل علاقائی بینکوں کی کارکردگی رپورٹ جاری۔۔۔۔
چار پاکستانی بینک خطے کے سرفہرست 10 بینکوں میں شامل ہیں۔۔۔ رپورٹ کے مطابق
ایشیا پیسفک ریجن میں بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز فراہم کرنے والے بینکوں میں پاکستان کا سرکاری نیشنل بینک آف پاکستان بھی شامل ہے۔۔۔ چار پاکستانی بینکوں نے اے پی اے سی میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھائی۔۔۔
رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔۔۔ بینک الفلاح کے منافع کی شرح 107 فیصد ہے۔۔۔
دیگر بینکوں میں بینک الفلاح اور بینک آف پنجاب شامل ہیں۔۔۔۔

