وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عدالتوں میں زیر سماعت محصولات سے متعلق مقدمات جلد نمٹائے جائیں اور اصلاحات کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کیاجائے۔ غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نا دہندگان سے ٹیکس وصول کیاجائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس،،،،ان لینڈ ریونیو کے اپیلٹ ٹربیونلز کے امور کاجائزہ اجلاس لیاگیا،،،،وزیرِ اعظم کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے اور اصلاحات کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ان لینڈ ریونیواپیلٹ ٹریبیونلز کے حوالے سے اصلاحات پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ اپیلٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد تعینات کیا جائے تاکہ محصولات کے کیسز فوری حل ہوسکیں۔اس کام میں تاخیر کسی صورت براشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایف بی آر اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے، کراچی میں فیس لیس ایسسمنٹ نظام کا اجراء کر دیاگیاہے ،جدید خودکار نظام سے کرپشن کا خاتمہ اور کسٹمز کلیئرنس کے وقت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیاکہ غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نا دہندگان سے ٹیکس وصول کیاجائے گا اور ملک و قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کریں گے۔۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.