لاس اینجلس کی آگ میں24افراد جھلس کر ہلاک،150ارب ڈالر کا نقصان

0

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں سات روز سے لگی امریکی تاریخ کی بدترین آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا،،

آگ کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے جا چکے ہیں۔۔۔مزید 87 ہزار کو انخلاء کا حکم دے دیا گیا ہے،،آگ سے جھلس کر مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی۔۔۔۔

متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں،،، ریسکیو اور پولیس حکام ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں،،،

لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جنگلات میں تین مقامات پر لگی آگ بجھانے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں ، ،ہیلی کاپٹر سے واٹر بم کے ساتھ ساتھ فائر ریٹارڈنٹ کا استعمال بھی جاری ہے،،، حکام نے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ریڈ فلیگ وارننگ جاری کردیں ۔ 7 جنور ی سے جاری آگ میں نقصان کا ابتدائی تخمینہہ 150 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔۔۔40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہوچکا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بجھانا حکام کیلئے درد سر بن گیا۔ اربوں ڈالر کے تجارتی مراکز اور رہائشی عمارتیں آگ سے جل کر خاکستر ہو گئیں۔۔۔۔ حکام کے مطابق۔ 14 ہزار گھر اور 3 ہزار تجارتی مراکز جل کر راکھ ہوچکے ۔۔
۔۔
امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق آج شام سے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکا ن ہے ، جس سے آگ کے خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔
لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے ہیلی کاپٹر واٹر بموں کے ساتھ ساتھ فائر ریٹارڈنٹ کا استعمال کر کے آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں ،ہالی ووڈ سنگر و سانگ رائٹر بیانسے کا آگ سے متاثرہ افراد کیلئے ڈھائی ملین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان ، یوکرینی صدر نے بھی جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے ایل اے حکام کو مدد کی پیشکش کردی ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.