پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 11 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 112 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 427 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 185 روپے بڑھ کر 7 ہزار 44 روپے ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یہ اضافہ گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی کے بعد سامنے آیا ہے
