اسٹاک مارکیٹ میں 574پوائنٹس تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کا 140ارب روپے کا نقصان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان ہو گیا۔۔۔۔ ہفتے کے دوسرے روز حصص بازار میں کاروبار اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔۔۔ مارکیٹ اپنی سمت کا تعین نہیں کر پائی۔۔۔

گو کہ ہنڈرڈ انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا لیکن سرمایہ کار 140 ارب روپے سے محروم ہو گئے۔۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوئی۔۔۔ مجموعی حصص کی مالیت 14 ہزار 362 ارب روپے سے کم ہو کر 14 ہزار 222 ارب روپے رہ گئی۔۔

مجموعی طور پر 58 کروڑ 94 لاکھ حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔۔۔ کاروباری سودے 32 ارب 58 کروڑ روپے میں طے پائے ۔۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے