پانچ ماہ میں گردشی قرض 112ارب روپے کم ہو گیا:اویس لغاری

0

پاکستان کے پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں چار ماہ کے دوران 112 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔ یکم جون 2024 کو گردشی قرض کا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔۔۔۔ نومبر 2024 میں قرض کا بوجھ 2 ہزار 381 ارب روپے رہ گیا۔۔۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے پاور ڈویژن نے مزید 18 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی تجاویز پیش کی ہیں۔۔۔۔

کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی نے پاور ڈویژن کی سمری پر سپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس کو ایک پوائنٹ پر بجلی فراہمی اور انکے انتظامیہ کو خود کنکشن دینے، بل اکھٹا کرنے اور دیگر معاملات نمٹانے کی اجازت دے دی ہے۔۔۔جس کے تحت اب ان صنعتی زونز کے انتظامیہ کو ایک پوائنٹ پر بجلی مہیا کی جائے گی۔۔۔ انکی انتظامیہ کو بل اکھٹا کرنے اور نئے کنکشن دینے کا پورا اختیار ہوگا۔۔۔اس ضمن میں ایک مخصوص او اینڈ ایم میکینزم بنایا جارہا ہے۔

جولائی تا نومبر 2024کی مدت میں ریکوری (وصولی) کی شرح 96%پر پہنچ گئی ہے جوکہ سال 2023کے اسی عرصے سے بہت بہتر ہے ۔۔۔۔پاور ڈویژن کی طرف سے موجودہ حکومت میں شروع کئے گئے اقدامات کا ثمر پورے سیکٹر کو ملنے لگا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.