بنگلہ دیش کے اعلیٰ فوجی وفد کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

0

بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کا وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ ۔۔۔ پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر توجہ مرکوز کی گئی، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

دونوں اطراف نے فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔۔۔اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔۔۔

ملاقات میں علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں تعاون جاری رکھنے کی اہم ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔۔۔

جنرل ساحر شمشاد نے کہا دونوں ممالک ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں ۔۔جس کی بنیاد مضبوط دفاعی تعاون ہے۔۔

لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،۔۔۔معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی*قربانیوں اور عزم و لگن کو سراہا۔۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.