پاک افواج کے ترجمان نے ہندوستانی آرمی چیف کی طرف سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی قرار دے دیا۔۔۔
ترجمان پاک فوج نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے منافی اور منافقت کی کلاسیکل مثال ہے۔ پاکستان اس قسم کے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ سیاسی مقاصد کے تحت گمراہ کن بیانات بھارتی فوج کے سیاست زدہ ہونے کی عکاسی کرتے ہیں۔۔
انڈین آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے سے متعلق بیان ،،،،، آئی ایس پی آر کا سخت ردعمل ،،،، بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے منافی اور منافقت کی کلاسیکل مثال قرار
آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاکستان اس قسم کے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔۔بھارتی فوج کے سربراہ کا بیان پاکستان پر بلاجواز الزام تراشی کی پالیسی کا تسلسل ہے جس کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اورجبر کی پالیسیوں سے ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔
بھارتی جنرل نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعیناتی کے دوران کشمیریوں پر بدترین مظالم کی نگرانی کی، سیاسی مقاصد کے تحت گمراہ کن بیانات بھارتی فوج کے سیاست زدہ ہونے کی عکاسی کرتے ہیں۔ عالمی برادری بھارت کی سرحد پار قتل و غارت گری اور معصوم کشمیریوں پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتی ۔۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کرنے کے بجائے حقیقت کو تسلیم کرنا بھارتی قیادت کے لیے بہتر ہوگا۔ ایک سینئر بھارتی فوجی افسر پاکستان میں معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بھارتی جنرل نے اس بات کو مکمل نظر انداز کردیا