Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان سپر لیگ:بارہویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا مرحلہ مکمل

نومبر 26, 2026

محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

نومبر 26, 2026

نئی سیاسی لیگ؟

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»باغ ونٹر یوتھ گالا ختم ، مختلف مقابلوں میں سینکڑوں طلبہ نے حصہ لیا
تازہ ترین

باغ ونٹر یوتھ گالا ختم ، مختلف مقابلوں میں سینکڑوں طلبہ نے حصہ لیا

EditorBy Editorجنوری 21, 2025Updated:جنوری 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

باغ : باغ ونٹر یوتھ گالا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ونٹر یوتھ گالا 14 اور 15 جنوری کو ابتدائی مقابلوں سے شروع ہوا، جبکہ 20 جنوری کو اختتامی تقریب اور فائنلز منعقد ہوئے۔

 ایونٹ میں سینکڑوں طلباء نے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں، اے پی ایس، اور مدارس کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف ایتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لیا۔ اختتامی روز 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر، اور 400 میٹر ریلے ریس کے ساتھ ساتھ شاٹ پٹ، لمبی چھلانگ، ڈسکس تھرو، اور جیولن تھرو کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے۔

تقریب میں طلباء، والدین، اور مقامی عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے ایونٹ سے بھرپور لطف اٹھایا۔ اختتامی تقریب میں پاک فوج کے افسران، میئر باغ، ڈپٹی کمشنر باغ، چیئرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر، اور ایس ایس پی باغ شریک ہوئے۔

https://visionpointpk.com/wp-content/uploads/2025/01/WhatsApp-Video-2025-01-21-at-09.48.581.mp4

پاک فوج کی جانب سے میڈیکل اسٹال، سگنلز ساز و سامان، اور ہتھیاروں کے اسٹالز لگائے گئے، جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے۔اس موقع پرفوجی بینڈ کی نمائش، اے پی ایس طلباء کا ٹیبلو، غیر مسلح لڑائی اور سیلف ڈیفنس کے شوز، اور گھوڑوں کا رقص شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

جبکہ ویٹرنری، زراعت، دستکاری، اور فوڈ اسٹالز حاضرین کے لیے دلچسپی اور سہولت کا ذریعہ بنے۔ اختتامی تقریب میں ایتھلیٹکس مقابلوں کے جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کا اختتام رنگا رنگ آتشبازی سے ہوا، جس نے ایونٹ کو یادگار بنا دیا اور عوام کو خوب محظوظ کیا۔

عوام علاقہ نے سول انتظامیہ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان سپر لیگ:بارہویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا مرحلہ مکمل

    نومبر 26, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.