Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان سپر لیگ:بارہویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا مرحلہ مکمل

نومبر 26, 2026

محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

نومبر 26, 2026

نئی سیاسی لیگ؟

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»پاکستان سپر لیگ:بارہویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا مرحلہ مکمل
پاکستان

پاکستان سپر لیگ:بارہویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا مرحلہ مکمل

EditorBy Editorنومبر 26, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ پی سی بی نے بدھ کی شب اعلان کیا کہ پی ایس ایل کی 8 میں سے 6 فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے براہ راست معاہدے کرلیے۔ راولپنڈیز نے آسٹریلوی کرکٹر میتھیو شارٹ سے 9 کروڑ 15 لاکھ روپے میں معاہدہ کرلیا۔ میتھیو شارٹ پی ایس ایل 12 کی براہ راست سائننگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی قراردیئے گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن سے 7 کروڑ 63 لاکھ روپے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری سے 7 کروڑ 7 لاکھ روپے، لاہور قلندرز نے سری لنکا کے کمنڈومینڈس سے 6 کروڑ 38 لاکھ روپے ، کراچی کنگز نے انگلینڈ کے عادل رشید سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے ، ملتان سلطانز نے آسٹریلیا کے لانس مورس سے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے میں معاہدہ کرلیا۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین نے کسی کھلاڑی سے براہ راست نیا معاہدہ نہیں کیا۔ پی ایس ایل کے 12 ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری کو ہوگی، پی سی بی کے مطابق فرنچائزز کیلئے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی آخری تاریخ 13 جنوری مقررہے۔ ہر فرنچائز براہ راست سائن کیے گئے کھلاڑی سمیت زیادہ سے زیادہ 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکے گی۔ 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے والی فرنچائز کو گزشتہ نیلامی کی سب سے مہنگی کیٹیگری سے ایک کھلاڑی ریلیز کرنا ہوگا۔

فرنچائزز کو پی ایس ایل کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں نہ کھیلنے والے کسی ایک کھلاڑی سے براہ راست معاہدے کا اختیار دیا گیا تھا۔ پی ایس ایل 12 کیلئے ہر فرنچائز کی سیلری کیپ 45 کروڑ روپے مقررہے۔ نئی براہ راست سائننگ یا گزشتہ سیزن میں براہ راست سائن کیے گئے کھلاڑی کو برقرار رکھنے پر سیلری کیپ 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہوسکے گی ۔ ہر فرنچائز کیلئے کھلاڑیوں پر کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا لازمی ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ پشاور میں ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ مکمل شیڈول کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن پشاورزلمی ڈائرکٹ سائننگ نہیں کرے گی ۔ اس نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا، حیدرآباد کنگزمین نے بھی ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

     وزیراعلیٰ سندھ نے  عمارت گرنے کے واقعہ پر سیکرٹری بلدیات کو عہدے سےہٹادیا، 16  افسران معطل

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.