آزاد کشمیر کی جہلم ویلی میں پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

ساون : پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں جہلم ویلی کے علاقے ساون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں شہداء اور غازیوں کے لواحقین سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔  شعبہ گیسٹرو انٹرالوجسٹ،گائنا کالوجسٹ ، میڈیکل اسپشلسٹ و دیگر ماہرین صحت موجود تھے۔

عوام علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے انقعاد پر پاک فوج کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں بھی اسطرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔بعد ازاں میڈیکل کیمپ پاک فوج کی جانب سے  ریٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا

 پروقار پروگرام میں کثیر تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ پروگرام میں ایک موبائل شکایت سیل قائم کیا گیا، جہاں ویٹرنز کی شکایات سنی گئیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے دور دراز کے علاقوں میں اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا  سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے جسے مقامی افراد کی جانب سے بھرپور پزیرائی ملتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.