وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ نے پائیدار معاشی ترقی کے لیے درست سمت کا تعین کر دیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک تقریب سے ویڈیو لنک خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی بجٹ پیش ہو چکا ہے اور اس پر پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے، بجٹ کے حوالے سے مثبت ردِعمل سامنے آیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پر امریکا اور ایران کی قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر آئندہ جمعےکو دستخط ہوں گے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ تین ماہ سے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی کامیابی کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا تھا، جنگ بندی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
