نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی بنکاک میں ہونے والی 18ویں علاقائی مشاورتی کمیٹی اجلاس میں شرکت۔۔
اس سال کمیٹی اجلاس کا موضوع ’’لچکدار ترقیاتی اہداف کے لئے پائیدار متوقع اقدامات‘‘ تھا۔۔
اپنے خطاب میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ایشیا پیسفک ریجن اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات پر تفصیلی گفتگو کی۔۔ انہوں نے کہا درجہ حرارت میں اضافے سے موسم کی شدت بڑھ گئی ہے۔۔ خطے کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے ایشیا کے کئی ممالک کی معاشی ترقی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو مالی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔۔ این ڈی ایم اے نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت کے لئے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’’نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹرز‘‘ قائم کئے ہیں۔۔
کئی ممالک کے ساتھ تکنیکی معاونت کے معاہدے بھی کئے گئے ہیں۔۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔۔۔ 2021 میں تاریخ کے بدترین سیلاب نے پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔۔
علاقائی مشاورتی کمیٹی 2000 میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ایشیائی ممالک میں مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔۔۔ متاثرہ ممالک کی مالی امداد کے لئے فنڈز کا انتظام بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔۔