ورسک : جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں مولانا عبدالعزیز مسجد میں بم دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق اس دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔
ضلعی پولیس افسر آصف بہادر نے بتایا کہ بظاہر ایک دیسی ساختہ بم ممبر کے قریب نصب کیا گیا تھا اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس حملے میں مولانا عبد اللہ ندیم کو نشانہ بنانا تھا۔
